25 فروری 2012 - 20:30

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں جدہ کی بندرگاہ پر ایرانی بحری جنگی جہازوں کے لنگر انداز ہونے کا خیر مقدم کیا ہے ایران نے اس اقدام کو علاقائي ممالک کے ساتھ روابط بہتر بنانے اور علاقائي ممالک کو ایران سے ڈرانے کی پالیسی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں قرار دیا ہے۔

ابنا: سعودي وزارت دفاع کے عہديدار نے واضح کيا ہے کہ جہاز سعودي حکومت کي اجازت سے لنگرانداز ہوئے ہيں مگر انہيں اگلي منزل کي پيشگي اطلاع نہيں دي گئي.

سعودي وزارت دفاع نے يہ وضاحتي بيان ايراني بحریہ کے سربراہ  حبيب اللہ سياري کے اس بيان کے جواب ميں جاري کيا ہے ،جس ميں انہوں نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد خطے کے ملکوں کے ساتھ روابط و تعلقات کو مضبوط بنانا اور ايران سے ڈرانے دھمکانے والي پاليسي کا مقابلہ کرنا ہے........

/169